مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(ره) میں چوتھی مجلس عزا برپا ہوگئی جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی۔
مجلس عزا سے حجتالاسلام والمسلمین مسعود عالی نے خطاب کرتے ہوئے معروف و منکر کے سماجی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت زهرا علیھا السلام نے اپنے عمل اور بیان سے سب سے بڑے معروف، یعنی حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی حفاظت کی اور سب سے بڑے منکر، یعنی ولایت اور امامت سے انحراف کی روک تھام کی، اس طرح جناب سیدہ حقیقی معنوں میں حق کی محافظ بن گئیں۔
اس موقع پر معروف نوحہ خوان محمود کریمی نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔
آپ کا تبصرہ